24 جنوری 2012 - 20:30

مسلمانوں کے خلاف نیویارک پولیس کی فیلم جہاد سوم سے امریکی معاشرے میں شدید بے چینی پھیل گئي ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق امریکہ کی مسلمان تنظیموں نے نیویارک پولیس کی اس فیلم کے خلاف احتجاج کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو مسلمانوں کے خلاف مزید تشدد کا سبب بنے گي۔

یہ فیلم ایک انتہاپسند گروہ نے تیار کی ہے اور اس کا مقصد انسداد دہشتگردی کے پولیس افسروں کو ٹریننگ دینا ہے۔

نیویارک کے مئیر نے بھی اس فیلم پر تنقید کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فیلم تقریبا ایک ہزار پانچ سو پولیس افسروں کو دکھائي گئي ہے۔

جہاد سوم نامی اس فیلم میں عیسائیوں پرحملے، کاربم دھماکوں اور وہائٹ ہاؤس پر اسلامی پرچم کے ساتھ بناؤٹی تصویریں دکھائي گئي ہیں۔........ /169